BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 April, 2007, 02:32 GMT 07:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کولمبو میں باغیوں کے فضائی حملے
ماہرین کے مطابق باغیوں کے پاس لگ بھگ پانچ لڑاکا طیارے ہوسکتے ہیں
سری لنکا میں تامل باغیوں نے دارالحکومت کولمبو کے اندر اور اطراف میں کئی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

تامل باغیوں نے تیل کے دو ڈپو پر بمباری کی ہے۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی انہوں نے فوجی آپریشن کے جواب میں کی ہے۔

حکام کے مطابق باغیوں نے ایک گیس اسٹوریج کو بھی نشانہ بنایا تاہم ابھی اس حملے میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ حکام کے مطابق گیس اسٹوریج میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

تامل ٹائیگرز کے فضائی حملوں کے جواب میں فوج نے طیارہ شکن اسلحے کا استعمال کیا اور کولمبو، وہاں واقع ایئر پورٹ اور اس سے منسلک فوجی اڈے کی بجلی منقطع کردی گئی۔

حال ہی میں تامل باغیوں کے دو فضائی حملوں کے بعد حکومت نے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ باغی عناصر پر نظر رکھیں۔ گزشتہ مارچ میں تامل باغیوں نے اپنا پہلا فضائی حملہ کیا تھا جس میں فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

تامل ٹائیگرز کے فوجی ترجمان رسایا النتھیرایان نے کہا کہ سنیچر کی شب فضائی حملے میں دو سکواڈرن نے حصہ لیے۔ ترجمان کے مطابق فضائی کارروائی کے بعد پائلٹ باحفاظت لوٹ گئے۔

باغیوں کے حملے کی زد میں پیٹرولیم کی ایک سرکاری عمارت بھی تھی۔ لیکن یہ عمارت کتنی متاثر ہوئی ہے، ابھی واضح نہیں ہے۔ سری لنکا کی حکومت کے ایک ترجمان نے سنیچر کی شب باغیوں کے حملے کو ناکام قرار دیا۔

جبکہ کولمبو کے شہریوں نے کہا کہ انہوں نے کم سے کم دو طاقتور دھماکے سنے۔ جوسیف پینکاوا نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میں نے خطرناک دھماکے سنے اور لال شعلے زمین سے اٹھتے ہوئے دیکھے اور میں نے شوٹنگ کی آواز سنی۔‘

جب فوج نے اپنی جوابی کارروائی شروع کی اس وقت دارالحکومت کے شہری عالمی کپ کرکٹ کا فائنل میچ دیکھ رہے تھے اور اچانک بجلی منقطع ہوگئی۔

اسی بارے میں
امریکی،اطالوی سفیر زخمی
27 February, 2007 | آس پاس
سری لنکا: حملے میں 15 ہلاک
02 January, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد