BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 March, 2009, 09:30 GMT 14:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دہشتگردوں کی بزدلانہ حرکت ہے‘
کھلاڑیوں پر حملہ
لاہور میں کھلاڑیوں کی بس پر حملہ کرنے والے
سری لنکا نے لاہور میں اپنی کرکٹ ٹیم پر حملے کو دہشتگردوں کی بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے اور اس کی سخت مذمت کی ہے۔ ادھر حکومت نے وزیر خارجہ کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا کے صدر مہندا راج پکشے نے یہ بیان نیپال سے جاری کیا جہاں وہ سرکاری دورے پر گئے ہوئے تھے۔ انہوں نے حملے کی اطلاع کے بعد دورہ مختصر کر کے کولمبو واپس جانے کا اعلان کیا۔

’میں بزدل دہشتگردوں کے اس حملے کی مذمت کرتا ہوں جسکا نشانہ سری لنکا کی ٹیم بنی ہے۔ سری لنکا کے کھلاڑی پاکستان خیر سگالی کے جذبات کے ساتھ گئے تھے۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے صدر نے اس موقع پر اس بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کیا کہ آخر اس حملے کے پیچھے کون ہو سکتا ہے۔

اس دوران سری لنکا کی حکومت نے حالات کا جائزہ لینے کے لیے اپنے وزیر خارجہ کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سری لنکا کے وزیر کھیل جیمنی لوکوج نے کہا ہے کہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کو پاکستان سے واپس لانے کے لیے ایک چارڈیڈ ہوائی جہاز کا انتظام کیا گيا ہے۔

کولمبو میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر جیمنی نے کہا’ کھیل کی ٹیم اور وہ بھی قومی ٹیم کی حیثیت سے ہمیں اس واقعے سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ہمارے صدر کرکٹ حکام سے صلاح و مشورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے کھلاڑیوں کو گھر واپس آنے کا مشورہ دیا ہے۔‘

اس سے قبل سری لنکا کے وزیر کھیل جیمنی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان سے انہیں جو اطلاع ملی ہے اس کے مطابق سری لنکا کے پانچ کھلاڑی اور ایک کوچ زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’ ہم حالات کا پوری طرح جائزہ لے رہے ہیں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد