صحافی کا جنازہ، ہزاروں شریک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے جانے مانے صحافی لاسانتھا وکرماتنگے کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کولمبو کے گولڈ چرچ میں ان کی دعائیہ تقریب کے موقع پر سخت سیکورٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔ لاسانتھا وکرماتنگے کو کولمبو شہر کے قبرستان جنرل سیمٹری میں دفنایاگیا ہے۔ لاسانتھا وکرماتنگے سنڈے لیڈر نامی اخبار کے ایڈیٹر تھے اور گزشتہ جمعرات کو کام سے واپس لوٹتے وقت نامعلوم افراد نے انہیں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ خبروں کے مطابق دس ہزار سے زیادہ افراد نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ سری لنکا میں تمل ٹائیگرز کے ساتھ جاری جنگ جیسے جیسے تیز ہوئی ہے ویسےہی صحافیوں پر حملے تیز ہوئے ہیں۔ میڈیا کی آزادی کے لیے کام کرنے والے گروپس کا کہنا ہے کہ تشدد کی وجہ سے صحافیوں کے لیے رپورٹنگ کرنے کے لحاظ سے سری لنکا سب سے مشکل ملک بن گیا ہے۔ حملے میں وکرماتنگے کو سر پر گولیاں لگی تھیں۔ تین گھنٹے تک ان کے سر کی سرجری کرنے کے باوجود بھی ڈاکٹر انہیں بچا نہیں پائے تھے۔ پولیس اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کرپائی ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وکرماتنگے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں اور اسی کی وجہ سے ان کا حکومت سے ٹکراؤ رہتا تھا۔ نامہ نگاروں کے مطابق ان کی ہلاکت سری لنکا میں میڈیا کو ایک بڑا دھچکا ہے۔ منگل کو بعض مسلح افراد نے ملک کے سب سے بڑے پرائیوٹ ٹی وی کمپنی ایم بی سی گروپ پر حملہ کیا تھا۔ تمل ٹائيگرز اور حکومت کے درمیان جنگ کے کوریج کو لیکر حکومت نے ایم بی سی گروپ کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 52 سالہ وکرماتنگے کا اخبار حکومت کی پالیسیوں اور تمل ٹائيگرز کے ساتھ جاری جنگ کی تنقید کرتا رہا ہے۔ اپنے کرئیر کے دوران متنازعہ رپورٹنگ کی وجہ سے وکرماتنگے کو کئی بار جان سے مار دینے کی دھمکی بھی ملی تھی۔ ا س کے علاوہ کئی مواقع پر انہیں حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ 2006 سے اب تک سری لنکا میں 10 سے زائد میڈیا ملازمین کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ حکومت پر اس طرح کے الزامات لگتے آئے ہیں کہ اگر صحافی تمل ٹائيگرز کے ساتھ ہمدردی دکھاتے ہیں تو میڈیا پر تشدد کو حکومت کی حوصلہ افزائی حاصل ہوتی ہے۔ حالانکہ حکومت نے ان الزامات کی مذمت کی ہے اور کہا ہے صحافیوں کی ہلاکت کی تفتیش کرنے میں وہ پولیس کو پورا تعاون دے گی۔ |
اسی بارے میں سری لنکا بس حملہ، 26 ہلاک16 January, 2008 | آس پاس تامل باغیوں نے جہاز ڈبو دیا10 May, 2008 | آس پاس سری لنکا:52باغی اور15 فوجی ہلاک23 April, 2008 | آس پاس سری لنکا میں دھماکہ بیس ہلاک02 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||