سری لنکا میں دھماکہ بیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے شہر دمبولا میں بس ہونے والے ایک دھماکے سے بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بس سٹینڈ کے اندر ہونے والے اس یہ دھماکے سے پچاس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ بس کینڈی سے شمالی شہر انوراھاپور جا رہی تھی اور راستے میں تھوڑی دیر قیام کے لیے دومبلا میں رکی تھی۔ یہ دھماکہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب سری لنکا میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کی ساٹھویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر سکیورٹی کو پہلے ہی انتہائی چوکس کر دیا گیا ہے۔ سری لنکا کے فوج کے ترجمان اودھے ننایاکارا نے اس دھماکے کی ذمہ داری تامل باغیوں پر ڈالی ہے۔ کولمبو سے بی بی سی کے نامہ نگار رولینڈ بیورک نے کہا ہے تامل باغی اکثر اس قسم کے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے۔ تامل باغی شمالی اور مشرقی سری لنکا کی آزادی کے لیے انیس سو تراسی سے گوریلا جنگ لڑ رہے ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا بس حملہ، 26 ہلاک16 January, 2008 | آس پاس تامل خفیہ سروس کا سربراہ ہلاک06 January, 2008 | آس پاس ’گھریلو ملازمین پر زیادتیاں‘15 November, 2007 | آس پاس تامل باغی رہنما لندن میں گرفتار03 November, 2007 | آس پاس سری لنکا: لڑائی، چھ فوجی ہلاک16 October, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||