BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 November, 2007, 03:52 GMT 08:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تامل باغی رہنما لندن میں گرفتار
کرنل کرونا کو امیگریشن حکام نے حراست میں لیا ہے
برطانیہ میں پولیس اور امیگریشن کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ انہوں نے سری لنکا کے ایک تامل باغی رہنما کرنل کرونا کو گرفتار کرلیا ہے۔

برطانوی حکام نے یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ کرنل کرونا کو کن حالات میں اور کب گرفتار کیا گیا اور ان کے ساتھ آگے کیا سلوک ہوگا۔

کرنل کرونا، جن کا پورا نام ونایاگامورتی مرلی تھرن ہے، سری لنکا کے تامل ٹائیگرز باغیوں کے ایک دھڑے کے رہنما ہیں۔ وہ سن 2004 میں مرکزی دھڑے سے الگ ہوگئے تھے۔

برطانوی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنل کرونا کو لندن پولیس اور امیگریشن اہلکاروں کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

سری لنکا کے ایک وسیع علاقے پر تامل ٹائیگرز کا کنٹرول ہے۔ تنظیم سے ملک کے مشرق میں ناکامیوں کے بعد سن 2004 میں کرنل کرونا کا دھڑا الگ ہوگیا تھا۔

کرنل کرونا کا کہنا ہے کہ انہوں نے تنظیم اس لیے چھوڑ دی کیونکہ ان کی طرح مشرق سے تعلق رکھنے والے باغیوں کی میدان جنگ میں قربانی پیش کی جارہی تھی جبکہ شمال سے تعلق رکھنے والے باغی تنظیم کو کنٹرول کررہے تھے۔

تامل باغیوں نے ہمیشہ سری لنکا کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ کرنل کرونا کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ کرنل کرونا اور سری لنکا کے حکام اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد