BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 October, 2007, 11:03 GMT 16:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا: لڑائی، چھ فوجی ہلاک
سری لنکا میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران تشدد میں اضافہ ہوا ہے
سری لنکا کے جنوب مشرق میں ایک فوجی چوکی پر تامل باغیوں کے حملے میں چھ فوجی ہلاک جبکہ دو لاپتہ بتائےگئے ہیں۔

سری لنکا کی فوج نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے لیکن اس حملے میں باغیوں کی ہلاکت سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سری لنکا میں بیشتر مسلح جھڑپیں ملک کے شمال میں ہوتی ہیں جہاں تامل باغیوں کا کنٹرول ہے۔ فوج کے مطابق حالیہ دنوں میں متعدد مسلح جھڑپوں میں بیس باغی ہلاک ہوئے ہیں۔

فوج کے مطابق حال میں باغیوں سے واوُونیا کے مقام پر گھمسان کی لڑائی ہوئی ہے۔ باغیوں نے اس لڑائی کی تصدیق نہیں کی ہے اور ہلاکتوں کی بھی غیرجانبدار ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

سری لنکا میں تامل باغی برسوں سے ملک کی تامل اقلیت کے لیے ایک آزاد ریاست کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ حال میں حکومتی افواج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائیاں ہوئی ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے جنوب مشرقی ساحل پر یالا میں واقع جنگلی حیات کے تحفظ گاہ کے پاس منگل کے روز ہونے والی لڑائی غیرمعمولی نوعیت کی تھی۔

سری لنکا کی فوج کے ترجمان بریگڈیئر اوڈیا ننایاککرا نے بتایا کہ منگل کو جس فوجی چوکی پر حملہ ہوا وہاں نو فوجی تعینات تھے۔

چند گھنٹوں بعد ایک فوجی ٹریکٹر وہاں لاشیں لانے کے لیے بھیجا گیا لیکن اسے ایک دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک اور فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء ملک کے شمال میں بھی شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔

فوج کے مطابق واوُونیا میں ہونے والی جھڑپوں میں چوبیس باغی ہلاک ہوگئے۔ ایک فوجی بھی اس لڑائی میں ہلاک ہوا ہے۔

ایک دیگر واقعے میں ایک چیک پوائنٹ پر حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مفاہمت نہیں امن
تامل اور سری لنکا کے مذاکرات کا مقصد
ویلو پِلی پربھاکرن ٹائیگرز کا الٹی میٹم
سال کے اندر اندر سیاسی حل پیش کرنےکا مطالبہ
چھ فوجی ہلاک
تامل باغیوں کا بارودی سرنگ سے حملہ
اسی بارے میں
امریکی،اطالوی سفیر زخمی
27 February, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد