سری لنکا بس حملہ، 26 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں ایک بس پر بم حملے کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ فوجی ذرائع کے مطابق یہ حملہ دارالحکومت کولمبو سے 240 کلو میٹر جنوب مشرق میں پیش آیا۔ فوج نے تامل باغیوں کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ یاد رہے کہ تامل ٹائیگروں اور حکومت کے درمیان امن معاہدہ اب باقاعدہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔ حکومت نے دو ہفتے قبل کہا تھا کہ وہ ناروے کی طرف سے کی گئی ثالثی کے نتیجے میں سن 2002 میں ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کر رہی ہے۔ امن معاہدے کے باوجود کچھ عرصے سے ملک کے شمال اور مشرقی علاقے میں جنگ جاری تھی۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کو ہونے والے حملے میں کم از کم 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فوج کے ترجمان بریگیڈئر ادایا نانایاکارا نے صحافیوں کو بتایا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بم سڑک پر نصب تھا یا بس کے اندر رکھا گیا تھا۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ بس میں سکول کے بچوں کی ایک بڑی تعداد تھی۔ تامل ٹائیگروں نے جمعرات کو کہا تھا کہ انہیں جنگ بندی کے اعلان سے انتہائی مایوسی اور صدمہ ہوا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ پورے طریقے سے اپنی حفاظت کریں گے۔ دوسری طرف حکومت کا موقف ہے کہ سن 2002 میں ہونے والے امن معاہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تامل ٹائیگرز دوبارہ طرح مسلح اور متحرک ہو گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک باغیوں کا قلع قمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ | اسی بارے میں سری لنکا: ’انسٹھ تامل باغی ہلاک‘ 12 January, 2008 | آس پاس تامل خفیہ سروس کا سربراہ ہلاک06 January, 2008 | آس پاس کولمبو بم دھماکہ، چار ہلاک02 January, 2008 | آس پاس کولمبو: دو دھماکوں میں اٹھارہ ہلاک28 November, 2007 | آس پاس فضائی اڈے پر تمل باغیوں کا حملہ22 October, 2007 | آس پاس سری لنکا: لڑائی، چھ فوجی ہلاک16 October, 2007 | آس پاس باغیوں کا حملہ، 82 ہلاکتوں کے دعوے03 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||