برمنگھم سٹی سینٹر کا انخلاء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس نے برطانیہ کے شہر برمنگھم کے سٹی سینٹر کو خطرے کی اطلاعات کے پیش نظر خالی کرایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے ایسی اطلاعات ملی تھیں جن سے خطرے کا عندیہ ملتا تھا اور اس نے اس بارے میں انتباہ بھی جاری کیا تھا۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ علاقے میں واقع باروں اور ریستورانوں سے بار آ جائیں۔ اطلاعات کے مطابق براڈ سٹریٹ کے علاقے میں جہاں بار اور ریستوران واقع ہیں الرٹ کے وقت ہزاروں افراد موجود ہیں۔ برمنگھم میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پولیس الرٹ کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اسے امنِ عامہ کے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے علاقے سے ملنے والے کئی مشتبہ پیکٹوں کے کنٹرولڈ دھماکے کیے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||