BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 April, 2007, 07:53 GMT 12:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پرنس کی علیحدگی پر قیاس آرائیاں
پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی پہلی ملاقات 2001 میں ہوئی تھی
برطانیہ کے پرنس ولیم اور ان کی گرل فرینڈ کیٹ میڈلٹن کے اپنی چار سالہ رفاقت کو ختم کیے جانے کے فیصلے کی وجوہات کے بارے میں عوامی سطح پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

اتوار کے اخبارات میں اس تعلق کے ٹوٹنے کی کئی ممکنہ وجوہات بیان کی گئی ہیں جیسے کہ پرنس ولیم کا فوجی کریئر، ان کا اندازِ زندگی اور شاہی خاندان کی جانب سے مداخلت بھی اس تعلق کے ختم ہونے کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار نکولس وچل کا کہنا ہے کہ پرنس ولیم پر شادی کے حوالےسے کسی فیصلے پر پہنچنے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہوگا۔ کلیئرنس ہاؤس کی جانب سے ابھی تک اس علیحدگی کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اگرچہ اتوار کو شائع ہونے والے اخبارات میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی مختلف وجوہات بیان کی گئی ہیں مگر ایک بات جو مشترک ہے وہ یہ کہ اخبارات نے دونوں کے درمیان علیحدگی کے اس فیصلے کو نمایاں جگہ دی ہے۔

پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی پہلی ملاقات 2001 میں سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں ہوئی تھی۔

کیٹ میڈلٹن ایک فیشن کمپنی کے لیے کام کرتی ہیں

جوڑے کے درمیان تعلقات ختم کیے جانے کے فیصلے کے بارے میں جو چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں ان میں کیٹ کا کریئر اور ان کے اپنے خاندان کے بارے میں خیالات بھی ایک وجہ بیان کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ پرنس کا فوج میں جانا اور مس میڈلٹن کا لندن میں رہتے ہوئے ملازمت اختیار کرنا بھی ان دونوں کے درمیان تعلقات میں تناؤ اور بالآخر اس کے اختتام کی ایک وجہ بنا ہو۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان نے چوبیس سالہ شہزادے کو اس تعلق کے حوالے سے اپنے رحجانات اور خواہشات کی وضاحت کو کہا ہوگا۔

سابق رائل پریس سیکرٹری ڈکی آربیٹر کا کہنا تھا کہ کیٹ میڈلٹن کو آگے چل کر کافی مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مشکل اس لحاظ سے کہ اب انہیں کیمروں کی نظر سے دور ذرائع ابلاغ سے ایک نیا رشتہ بنانا ہوگا۔ اب کیمرے ان پر اس طرح سے نظر رکھیں گے کہ وہ کیا کررہی ہیں اور وہ کس طرح سے اس ساری صورت حال کا سامنا کر پاتی ہیں۔

دوسری طرف پرنس ولیم بھی اب اپنے فوجی کریئر پر نسبتاً سکون سے دھیان دے سکیں گے۔ پرنس ولیم ہاؤس ہولڈ کاویلری اور رائلز میں بطور ایک افسر کے خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ کیٹ میڈلٹن ایک فیشن کمپنی کے لیے کام کرتی ہیں۔

کیٹ میڈلٹن، گزشتہ سال دسمبر میں شہزادے کی سینڈہرسٹ ملٹری اکیڈیمی میں منعقد ہونے والی گریجوئشن کی تقریب میں شرکت کر چکی ہیں۔ پرنس سے چار سالہ تعلق کے دوران یہ ان کی پہلی ہائی پروفائل تقریب تھی جس میں ملکہ کے علاوہ شاہی خاندان کے کئی معزز اراکین نے بھی شرکت کی تھی۔

ڈیاناشہزادی کے خدشات
موت سے قبل شہزادی کے کیا خدشات تھے؟
پال برلوفاداری یا غدّاری
ڈیانا پر کتاب کے مصنف بٹلر پر غداری کا الزام
ڈیانا کی یادگار
شہزادی کی یاد میں مخالف سمتوں میں بہتے دھارے۔
اسی بارے میں
ڈیانا:موت کی تفتیش
30.08.2003 | صفحۂ اول
شہزادی ڈیانا کی یاد میں
06 July, 2004 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد