BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 September, 2004, 04:51 GMT 09:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہزادہ چارلس بھی ویزہ نہ لگوا سکے

شہزادہ چارلس
شہزادہ چارلس بھی ایک پاکستانی کا ویزہ نہ لگوا سکے
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بس ڈرائیور اعـجاز الحق نے بہتر مستقبل کے لیے کینیڈا، آسٹریلیا ، امریکہ ، اٹلی ، فرانس اور کئی دیگر ممالک کو امیگریشن ویزہ کی درخواستیں ارساں کیں اور ناکام ہونے پر انگلستان میں رہائش پذیر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

لیکن برطانیہ کے حکام نے بھی کوئی مثبت جواب نہ دیا تو اعـجاز الحق نے شہزادہ چارلس کو براہ راست خط لکھا اور برطانیہ میں آباد ہونے کے لیے ویزے کے حصول میں ان کی مدد چاہی۔

لیکن پاکستانی ڈرائیور کو یہ جان کر انتہائی مایوسی ہوئی کہ برطانیہ کے ولی عہد سلطنت بھی ان کا ویزہ نہیں لگوا سکے۔

بی بی سی کے نام اپنے شکایتی خط میں اعجاز الحق نے شہزادہ چارلس کے حظ کی فوٹو کاپی ارساں کی ہے جس میں شہزادہ چارلس کی سیکرٹری مسز کلاڈیا ہولووے نے لکھا ہے ’ شہزادہ معظم ممنون ہیں کہ آپ نے انہیں خط لکھنے کی زحمت گوارہ کی ۔ وہ آپ کے جذبات کی قدر کرتے ہیں لیکن اس امر پر انتہائی معذرت خواہ ہیں کہ آپکو برطانیہ کا ویزہ دلوانے کے لئے وہ ذاتی طور پر آپکی کوئی مدد نہیں کر سکتے‘۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد