BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 October, 2003, 03:18 GMT 08:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیانا پر کتاب: برل تنقید کی زد میں
سابق شاہی بٹلر
سابق شاہی بٹلر پال بیورل

برطانیہ میں سابق شاہی بٹلر پال بیورل نے کہا ہے کہ وہ شہزادہ ولیم اورشہزادہ ہیری کی مذمت کے باوجود ڈیانا پر لکھی گئی اپنی کتاب پر معذرت نہیں کریں گے۔ شہزادوں نے سابق بٹلر پر غداری کا الزام لگایاہے۔

اس کتاب پر برطانیہ کے شاہی خاندان اور بیورل کے درمیان زبردست ہنگامہ اٹھ کھزا ہوا ہے۔ شہزادہ ولیم نے اپنے والد شہزادہ چارلس اور چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری نے اپنے بیان میں بیورل سے کہا ہے کہ وہ ان کی شہرت تباہ کرنے سے بعض آجائیں۔

تاہم پال برل کاکہنا ہے یہ کتاب شہزادوں کی والدہ یعنی ڈیانا کے لئے خراجِ تحسین ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں یہ کتاب لکھنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے بلکہ انہیں اس پر فخر ہے۔

شہزادہ ولیم کاکہنا تھا ’آج اگر ہماری والدہ زندہ ہوتیں تو انہیں برل کی اس حرکت سے سخت رنج ہوتا‘۔

پچھلے ہفتے بھر میں پال برل کی کتاب ’اے رائل ڈیوٹی‘ کے سنسنی خیز اقتباسات اخبارات میں شائع ہورہے ہیں جن میں شہزادی ڈیانا کی ذاتی زندگی، ان کی ذہنی کشمکش اور احساسات و جذبات کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

شہزادوں نے پال برل کو ملاقات کی دعوت دی ہے تاکہ اس معاملے کو خاموشی سے طے کیا جائے۔ ان کی خواہش ہے کہ پال ان کی والدہ کے باقی ماندہ خطوط اور دیگر دستاویزات ان کے حوالے کردیں تاکہ ان پر مبنی ایک اور کتاب نہ لکھی جاسکے۔

ابھی سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ پال اس کتاب کی دوسری قسط شائع کرنے کی تیاری میں ہیں جس میں کچھ سنسنی خیز انکشافات ہیں۔

اخبارات میں شائع ہونے والے اقتباسات میں کہا گیا ہے کہ شہزادی ڈیانا کو چاہنے والوں کی فہرست میں نو آدمی شامل تھے جس میں پہلے نمبر پر پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان تھے اور دراصل شہزادی صرف انہیں کو چاہتی تھیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈیانا نے اپنے ایک خط میں اپنے بھائی کو لکھا تھا کہ شہزادی کو قتل کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد