BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 October, 2003, 10:27 GMT 15:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیانا: حادثے کے خدشات
شہزادی ڈیانا اور دودی الفائد
شہزادی ڈیانا اور دودی الفائد

شہزادی ڈیانا کے سابق ملازم پال بوریل کے مطابق شہزادی نے اپنی موت سے پہلے اس خدشے کااظہار کیا تھا کہ کوئی شخص ان کی گاڑی کے بریک نا کارہ بنا کر ان کو حادثے میں نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

شہزادی ڈیانا کے سابق ’بٹلر‘ پال بوریل کا کہنا ہے کہ شہزادی نے یہ بات ان کو اپنی موت سے تقریباً دس ماہ قبل لکھے گئے ایک خط میں کہی تھی۔

یہ خط پیر کو برطانیہ کے روزنامہ ’دی ڈیلی مِرر‘ میں شائع کیا گیا ہے۔

اس مبینہ خط کے مطابق شہزادی نے ایک شخص کا نام لے کر کہا تھا کہ وہ ان کی گاڑی کا حادثہ کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ان کی گاڑی کے بریک کو نا کارہ بنا دیا جاتا۔

تاہم قانونی وجوہات کے باعث اخبار میں اس شخص کا نام نہیں چھاپا گیا۔

اخبار کے مدیر پئیرز مورگن نے اس خط میں ہونے والے انکشافات کو ’سنسنی خیز‘ اور اہم قرار دیا ہے۔

پال بوریل
پال بوریل نے چھ سال تک اس خط کو راز میں رکھا

شہزادی ڈیانا اکتیس اگست انیس سو ستانوے کو پیرس میں کار کے حادثے میں ہلاک ہوئی تھیں۔ وہ اپنے قریبی ساتھی کروڑ پتی دودی الفائد کے ساتھ ان کی مرسیڈیز گاڑی میں سوار تھیں۔

فرانس میں ہونے والی انکوائری کا کہنا تھا کہ دودی الفائد کے ڈرائیور ہانری پال نے زیادہ شراب پی ہوئی تھی اور وہ بہت تیز رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے۔

دودی الفائد کے والد اور لندن کے مشہور ڈیپارٹمنٹل سٹور ’ہیرڈز‘ کے مالک محمد الفائد بھی کئی مرتبہ قیاس آرائی چکے ہیں کہ یہ حادثہ برطانیہ کے خفیہ اداروں نے کرایا ہوگا۔

اس سال اگست میں برطانیہ کے ایک کورونر ( علاقے کے تحقیقاتی افسر) نے شہزادی ڈیانا اور دودی الفاید کی اموات کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا تاہم ان کی ابھی کوئی تاریخ مقرر نہیں ہوئی ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد