شہزادہ چارلس کی دوسری شادی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے ولی عہد پرنس چارلس اور کمیلا پارکر باؤلز کی شادی کی تقریب ہفتے کو ونڈسر کے تاریخی قصبے میں انجام پائے گی۔ ونڈسر قصبے کے گلڈ ہال میں سول تقریب کے بعد شاہی جوڑا ونڈسر کے قلعے میں واقع گرجا میں مذہبی رسومات کی ادا ئیگی کے لیے حاضری دے گا۔ اس موقع میں ملکہ برطانیہ بھی موجود ہوں گی۔ شادی کی یہ تقریب کئی مذہبی اور قانونی پیچیدگیوں کو سلجھانے کے بعد منعقد ہو رہی ہے۔ شادی کی اس تقریب کو پوپ جان پال دوئم کی وفات کی وجہ سے آخری لمحوں پر موخر کرنا پڑا تھا۔ پرنس چارلس اور کمیلا پارکر گزشتہ پینتیس سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ شہزادی ڈینا نے چارلس اور کیملا کے درمیان تعلقات کو اپنی شادی ٹوٹنے کی وجہ قرار دیا تھا۔ شادی کے موقعہ پر ونڈسر میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||