چارلس کی شادی پوپ کیلیےملتوی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پرنس چارلس اور کمیلا پارکر بولس کی شادی کی تقریب پوپ جان ہال کے سوگ میں سنیچر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ شہزادہ چارلس پوپ جان پال کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے روم جا رہے ہیں ۔ شہزادے چارلس اور کمیلا کی شادی پروگرام کے مطابق 8 اپریل کو ہونے والی تھی لیکن جب ویٹیکن نے پثپ جان پال کی آخری رسومات کے پروگرام کا اعلان کر دیا تو یہ شادی کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔ شہزادے چارلس آخری رسومات میں تدفین میں ملکہ کی نمائندگی کریں گے۔ اس فیصلے کے اعلان کے بعد ڈاؤننگ اسٹریٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وزیراعظم ٹونی بلیئر بھی شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم بلیئر بھی شہزادہ چارلس کی شادی میں مدعو ہیں۔ کلارنس ہاؤس کا کہنا ہے کہ شادی تدفین کے احترام میں منسوخ کی گئی ہے۔ شہزادہ چارلس کی ترجمان نے کہا ہے کہ شادی کے انتظامات اسی طرح بڑے پیمانے پر ہونگے جیسے کہ پہلے ہونے والے تھے۔ شۃزادہ چالس کی سیکریٹری رابطہ کا کہنا ہے کہ مسز پارکر بولس بھی اس بات سے متفق ہیں کہ التویٰ کا فیصلہ بالکل درست اقدام ہے۔ شہزادہ چارلس کے علاوہ برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر بھی پوپ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||