BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 February, 2005, 09:52 GMT 14:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہزادہ چارلز شادی کر رہے ہیں
شہزادہ چارلز اور کیمیلا پارکر
شہزادہ چارلز اور کیمیلا پارکر
برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلز اور کیمیلا پارکر بؤلز کی شادی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ملکہ برطانیہ اور ڈیوک آف ایڈنبرا نے اس شادی کی منظوری دے دی ہے اور اپنے ایک بیان میں چارلز اور کیمیلا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلئیر نے کہا ہے کہ وہ اس خبر کو سن کر بہت خوش ہیں جبکہ چرچ آف انگلینڈ کے پادری روان ولیمز نے بھی شادی کے اعلان کا خیر مقددم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ اس شادی کو ان کی مکمل حمایت حاصل ہے اور طلاق یافتہ افراد کی شادی سے متعلق چرچ آف انگلینڈ اپنی روایات پر کاربند ہے‘۔

اطلاعات کے مطابق شہزادہ چارلز اور کیمیلا کی شادی 6 اپریل کو انجام پائے گی۔

شہزادہ چارلز کی سابق اہلیہ شہزادی ڈیانا 1997 میں پیرس میں گاڑی کے حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔ تاہم اس حادثے کے وقت پر شہزادہ اور شہزادی میں طلاق ہو چکی تھی۔

کیمیلا خود بھی طلاق یافتہ ہیں اور ان کے سابق شوہر ابھی زندہ ہیں، اس اعتبار سے شہزادہ چارلز اور کیمیلا کی شادی نازک معاملہ ہے۔

شہزادہ چارلز کے تخت پر بیٹھنے کی صورت میں وہ چرچ آف انگلینڈ کے سپریم گورنر بھی ہوں گے جبکہ بعض اینجیلیکنز طلاق یافتہ افراد کی شادی کے خلاف ہیں۔

کینٹربری کے سابق آرچ بشپ جارج کیری نے حال ہی میں چارلز اور کیمیلا پر زور دیا تھا کہ وہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو جائیں۔

گزشتہ برس کرائے گئے ایک سروے میں برطانوی باشندوں کی زیادہ تعداد نے چارلز اور کیمیلا کی شادی کی حمایت کی تھی۔ بتیس فیصد لوگوں نے شادی کی حمایت کی تھی جبکہ انتیس فیصد اس کے خلاف تھے۔ اڑتیس فیصد نے اس معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا جبکہ دو فیصد نے کسی رائے کے اظہار سے انکار کیا تھا۔

ڈیانا کی یادگار
شہزادی کی یاد میں مخالف سمتوں میں بہتے دھارے۔
شہزادہ چارلسشہزادہ بھی کام نہ آئے
شہزادہ چارلس بھی ویزہ نہیں لگوا سکتے۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد