مزوری ٹاؤن کونسل میں پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی ریاست مِزوری کے شہر سینٹ لوئی کی ٹاؤن کونسل میٹنگ میں ایک شخص نے گولیاں مار کر پانچ افراد کو ہلاک کردیا۔ وہاں پر تعینات پولیس نے اس شخص کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ شخص ٹاؤن ہال میں ’میئر کو گولی مارو‘ کہتا ہوا داخل ہوا اور دو پولیس اہلکاروں کے علاوہ تین اور کو گولی مار کر ہلاک کردیا اس سے قبل کہ پولیس اس کو مارتی۔ اس واقعہ کے بعد عمارت کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔ وقوعے کے وقت ٹاؤن ہال میں تیس افراد موجود تھے جب کہ میئر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ مِزوری کے گورنر میٹ بلنٹ نے اس اندوہناک واقعے کی مذمت کی ہے۔ ’میں مِزوری کی تمام رہائشیوں کے ساتھ اس واقعے پر غمزدہ ہوں اور اس میں ہلاک ہونے والوں کے اہل و عیال سے ہمدردی کرتا ہوں۔‘ پولیسں کے مطابق ایک اہلکار ٹاؤن ہال کے باہر اور ایک اندر ہلاک ہوا۔ مقامی پولیس کہ مطابق میٹنگ میں شریک تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی اخبار سینٹ لوئی پوسٹ ڈسپیچ نے حملہ آور کا نام چرلس لی تھارنٹن بتایا اور کہا کہ وہ ٹاؤن ہال میں اکثر آتا جاتا رہتا تھا۔ اخبار کی نامہ نگار جینٹ مکنکلس نے بتایا ’حملہ آور ٹاؤن ہال کے پچھلے دروازے سے میئر کو گولی مارو چیختا ہوا اندر داخل ہوا اور اندھا دھن گولیاں چلائیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اس شخص کو پولیس اہلکاروں کو گولیاں مارتے دیکھا۔ ’اس کے بعد مجھے کچھ نہیں معلوم کیونکہ میں نیچے لیٹ گئی تھی اور اپنی باری کا انتظار کر رہی تھی۔‘ جینٹ نے کہا کہ حملہ آور نے اٹارنی پر بھی گولی چلائی لیکن انہوں نے اس پر کرسیاں پھینکی۔ حملہ آور پھر میز کے پیچھے چلا گیا اور گولیاں چلاتا رہا۔ پولیس نے اس واقعے کے بعد حملہ آور کے گھر کی تلاشی لی اور اہل و عیال سے پوچھ گچھ کی لیکن ابھی تک ممکنہ وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ | اسی بارے میں حملہ آور مشہور ہونا چاہتا تھا06 December, 2007 | آس پاس شکاگو فائرنگ، پانچ خواتین ہلاک02 February, 2008 | آس پاس شاپنگ سنٹر میں فائرنگ، نو ہلاک06 December, 2007 | آس پاس ’گن مین جنوبی کوریائی تھا‘17 April, 2007 | آس پاس امریکی سکولوں میں فائرنگ17 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||