شکاگو فائرنگ، پانچ خواتین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی شہر شکاگو میں پولیس نے کہا ہے کہ ایک شاپنگ مال میں فائرنگ میں پانچ خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔ پولیس افسر ٹی جے گریڈی کے مطابق فائرنگ ٹِنلے پارک کے قریب واقع بروک سائیڈ مارکیٹ میں ہوئی۔فائرنگ کا یہ واقعہ لین برینٹ کے کپڑوں کے ایک شو روم میں پیش آیا ہے۔ جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے واقع کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ میں ملوث ایک شخص موقع سے فرار ہو گیا ہے۔پولیس افسر ٹی جے گریڈی کا کہنا ہے کہ ہر دکان کی تلاشی کی گئی ہے لیکن تلاشی کے بعد ایسے اشارے ملے ہیں کہ فائرنگ میں ملوث شخص بھاگ گيا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں ایک سیاہ فام آدمی کو تلاش کر رہی ہے جس کی لمبائی 5 فٹ 9 انچ ہے اور جس نے کالا کوٹ، کالی ٹوپی اور کالی جینز پہني ہے۔ فائرنگ کے وقت لین برینٹ دوکان کھلی ہوئی تھی۔ پولیس نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ ہلاک ہونے والی خواتین گاہک تھیں یاان کا تعلق شاپنگ مال کے عملے سے تھا۔ پولیس کے مطابق وہ متاثرہ خواتین کے خاندانوں سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ٹنلے پارک کے پولیس چیف مائیک او کونیل کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی عمر 22 سے 37 سال کے درمیان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی چار خواتین شکاگو کے نواحی علاقوں سے تھیں جبکہ ایک خاتون کا تعلق انڈیانا کے جنوبی بینڈ سے تھا۔ | اسی بارے میں ’گن مین جنوبی کوریائی تھا‘17 April, 2007 | آس پاس امریکی سکولوں میں فائرنگ17 April, 2007 | آس پاس شاپنگ سنٹر میں فائرنگ، نو ہلاک06 December, 2007 | آس پاس حملہ آور مشہور ہونا چاہتا تھا06 December, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||