BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 December, 2007, 02:07 GMT 07:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شاپنگ سنٹر میں فائرنگ، نو ہلاک
نبراسکا فائرنگ
حملہ آور نے ایک بالکونی میں کھڑے ہو کر خریداروں پر فائرنگ کی
امریکی ریاست نبراسکا میں ایک مسلح شخص نے ایک شاپنگ سنٹر میں فائرنگ کر کے آٹھ افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی ہلاک کر لیا ہے۔

اوماہا کے ویسٹ روڈ شاپنگ مال میں ہونے والی اس فائرنگ سے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالات نازک ہے۔

پولیس سارجنٹ نیگرون نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ حملہ آور سمیت نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ’ہمارے خیال میں کوئی دوسرا حملہ آور نہیں ہے‘۔

یہ واقعہ دوپہر کو پیش آیا جس وقت شاپنگ سنٹر کرسمس کی شاپنگ کرنے والے افراد سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ سارجنٹ ٹریسا نیگرون کا کہنا ہے کہ پولیس مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شاپنگ مال کے اندر سے کی جانے والی ہنگامی کال کے بعد جائے وقوع پر پہنچی۔

 میں نے اسے بچوں کے شعبے میں دیکھا۔ وہ ایک لمبا آدمی تھا،بہت لمبا۔ وہ ہاتھ پھیلائے کھڑا تھا اور ہوا میں گولیاں چلا رہا تھا۔
ایک عینی شاہد

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب مسلح شخص نے فائرنگ شروع کی تو لوگ چیخنے لگے اور گولیوں سے بچنے کے لیے پناہ تلاش کرنے لگے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعے کی عینی شاہد جینیفر کارمر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ’ہم نےگولیاں چلنے کی پینتیس سے چالیس آوازیں سنیں اور میں نے ایسکلیٹرز کے پاس ایک شخص کو خون میں لت پت دیکھا‘۔

ایک خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے حملہ آور کو دیکھا۔’میں نے اسے بچوں کے شعبے میں دیکھا۔ وہ ایک لمبا آدمی تھا،بہت لمبا۔ وہ ہاتھ پھیلائے کھڑا تھا اور ہوا میں گولیاں چلا رہا تھا‘۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ’ہمیں یقین ہے کہ حملہ آور نے خود کو گولی مار لی اور اسی سے وہ ہلاک ہوا‘۔

حملہ آور کا نام تاحال نہیں بتایا گیا ہے جبکہ مقامی ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہیں حملہ آور کے پاس سے خودکشی کے حوالےسے لکھا جانے والا ایک رقعہ ملا ہے۔

امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ اوماہا میں فائرنگ سے پانچ افراد کی ہلاکت سے ’انہیں شدید صدمہ‘ پہنچا ہے۔ صدر بش نے بدھ کی صبح ہی ایک فنڈ ریزر فنکشن کے سلسلے میں اوماہا کا دورہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکہ میں فائرنگ سے عام شہریوں کی ہلاکت کا یہ اس برس میں تیسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل فروری میں ریاست اوتاہ میں بھی ایک شاپنگ سنٹر میں فائرنگ سے چھ افراد مارے گئے تھے جبکہ اپریل میں ریاست ورجینیا کی یونیورسٹی میں ایک جنوبی کوریائی طالبعلم نے تینتیس افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد