امریکہ:شاپنگ سنٹر فائرنگ،6 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ریاست یوتاہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ سالٹ لیک سٹی کے ایک شاپنگ سنٹر میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا ہے جبکہ تفتیش کار رابن سنائڈر کے مطابق اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یونیورسٹی ہسپتال کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک سولہ اور ایک پچاس سالہ شخص کی حالت نازک ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ سالٹ لیک سٹی کے ٹرالی سکوائر مال میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے خریداری کے لیے آنے والے افراد پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور پمپ ایکشن شاٹ گن سے مسلح تھا اور ایک عینی شاہد کے مطابق اس نے یکے بعد دیگرے گولیاں چلنے کی آواز سنی۔ دیگر عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے کم از کم بیس گولیاں چلائیں۔ | اسی بارے میں کینیڈا: سکول فائرنگ، 19 زخمی13 September, 2006 | آس پاس سیاہ فام کی ہلاکت پراحتجاج27 November, 2006 | آس پاس امریکہ: فائرنگ سے سات ہلاک13 March, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||