BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 March, 2005, 09:00 GMT 14:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ: فائرنگ سے سات ہلاک
بروک فیلڈ
بروک فیلڈ کا علاقہ ملواکی شہر کے مغربی نواحات میں واقع ہے
امریکہ میں ایک مسلح شخص نے ایک ہوٹل میں فائرنگ کر کے سات افراد کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔

مسلح شخص نے اس واقعے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی بھی کر لی۔

یہ واقعہ امریکی ریاست وسکنسن کے علاقے بروک فیلڈ کے شیریٹن ہوٹل میں ایک دعائیہ سروس کے دوران پیش آیا۔

چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تین افراد نے ہسپتال جا کر دم توڑ دیا۔ مرنے والوں کی عمریں پندرہ سال سے بہّتر سال کے درمیان ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے بتایا ہے کہ پندرہ اور سترہ سالہ دو لڑکے، ایک بہّتر سالہ بوڑھا شخص اور ایک پچپن سالہ عورت موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ چوالیس سے اٹھاون سال کے درمیان کی عمر کے تین اشخاص نے بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑا۔

چار افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جن میں ایک بیس سالہ لڑکی اور ایک دس سالہ بچی بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کے سلسلے میں کسی کو تلاش نہیں کر رہی ہے۔ بروک فیلڈ پولیس کے ڈینیئل ٹوشاش نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ’ اس معاملے میں مزید کسی مشتبہ شخص کی تلاش نہیں کی جا رہی ہے‘۔

بتایا گیا ہے کہ قاتل کی عمر پنتالیس برس کے لگ بھگ ہے اور اس کا تعلق چرچ سے ہی تھا۔ اس واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے اور پولیس نیو برلن میں واقع قاتل کے گھر کی تلاشی لے رہی ہے۔

بروک فیلڈ کا علاقہ ملواکی شہر کے مغربی نواحات میں واقع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد