امریکہ: عدالت میں جج کا قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے شہر اٹلانٹا کی ایک عدالت میں ایک جج اور ایک رپورٹر کو عدالت میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ عدالت میں کی جانے والی اس فائرنگ کے نتیجے میں عدالت کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق فائرنگ ایک ملزم برایاں نکولس نے کی اسے عدالت میں جنسی زیادتی اور اغوا کے الزامات کی سماعت کے لیے لایا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ بریاں نے ایک عدالتی اہلکار سے اس کا پستول چھینا اور جج اور ایک رپورٹر کو ہلاک اور دوسرے دو زخمی کو ہلاک کرنے کے بعد عدالت کے باہر کھڑی ایک گاڑی میں فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جس کے نتیجے میں علاقے میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد تمام علاقے کے تمام ججوں نے خود کو اپنے چمبرز بند کر لیا اور عدالتوں کی کارروائی منسوخ کر دی گئی۔ عدالت میں جج کے قتل کا یہ واقع شکاگو میں ایک جج کی کے شوہر اور والدہ کو قتل کیے جانے کے دو ہفتے بعد پیش آیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||