’امریکہ سے بھی بات نہیں کرنی ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اسے اپنے ایٹمی پروگرام کے معاملے پر امریکہ سے دو طرفہ بات چیت کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ شمالی کوریا کا مطالبہ رہا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں امریکہ سے براہ راست بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجینسی زنوا نے شمالی کوریا کے ایک اہلکار کے حوالے سے خبر جاری کی ہے جس کے مطابق شمالی کوریا اب دو طرفہ مذاکرات کے لیے بھی تیار نہیں ہے۔ امریکہ اور جاپان نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے چھ ملکی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ بات چیت کو دوبارہ شروع کرئے۔ امریکی وزیر خارجہ کونڈیلا رائس نے کہا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے مطالبے کو کبھی بھی نہیں مانا اور شمالی کوریا کے لیے مناسب ہو گا کہ وہ چھ ملکی مذاکرات میں جلد واپس آ جائے۔ کونڈیلا رائس نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے بارے میں سارے دنیا متحد ہے۔ شمالی کوریا نے پچھلے ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس نےجوہری ہتھیار بنا لیے ہیں اور کسی بھی ملک کے اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||