شمالی کوریا کی تازہ شرط | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی کوریا نے کہا کہ اگر امریکہ چاہتا ہے کہ ہم اپنا جوہری پروگرام اس طرح ختم کریں کے یہ دوبارہ شروع نہ کیا جاسکے تو اسے جنوبی کوریا سے اپنی فوجوں کو ہٹانا ہوگا۔ پیانگ یانگ سے شائع ہونے والے ایک سرکاری اخبار میں کے اداریے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکہ کو شمالی کوریا کے ساتھ امن معاہدے پر بھی دستخط کرنا ہوں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بحال کرنا ہوگا۔ شمالی کوریا نے کہا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے لیکن وہ پرامن مقاصد کے لیے اپنا جوہری پروگرام ترک کرنے کے لیے تیار نہیں۔ یہ پہلا موقعہ ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے جنوبی کوریا سے امریکہ فوج کے انخلاء سے مشروط کر دی ہیں۔ گزشتہ ماہ بیجنگ میں چھ ملکوں کے درمیان شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||