شمالی کوریا اور نۓ امریکی خدشے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نےخدشات کا اظہار کیا ہے کہ شمالی کوریا کو منشیات کی سمگلنگ میں سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے ایسے دعوے دونوں ممالک کے درمیان شمالی کوریا کے جوہری منصوبوں سے متعلق جاری کشیدگی میں مزیداضافہ کر سکتے ہیں۔ امریکی دفتر خارجہ کی یہ رپورٹ سن دو ہزار دو میں شمالی کوریا کے ہیروئن سے بھرے ایک بحری جہاز کے ضبط کئیے جانے اور شمالی کوریا کے ایک پارٹی رکن کی گواہی کے بعد تیار کی گئی ہے۔ امریکی حکام اور ماہر تعلیم ایک طویل عرصے سے شمالی کوریا کے منشییات میں ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے آۓ ہیں۔ تاہم شمالی کوریا اس سے قبل بھی منشیات کی سمگلنگ سے انکار کرتا رہا ہے۔ ان کے مطابق اس طرح شمالی کوریا اپنی گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرتا رہا ہے یہ امریکی رپورٹ اب تک شمالی کوریا کے خلاف شائع ہونے والی سخت ترین الفاظ پر مبنی رپورٹ ہے۔ جس کی بنیاد امریکی صدر بش کے گذشتہ ستمبر کے اس بیان پر رکھی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ کو شمالی کوریا کے منشیات میں ملوث ہونے کا قوی طور پر یقین ہے۔ سن دو ہزار تین کی منشیات سے متعلق حکمت عملی کی عالمی نارکوٹکس کنٹرول رپورٹ کے مطابق ’سرکاری سرپرستی کے ساتھ منشیات کے اس کاروبار میں شمالی کوریا کی حکومت کے اعلی عہدیداروں سے لیکر ان کے ماتحتوں تک سبھی تعاون سے کام لیتے رہے ہیں۔ تاکہ ملک میں منشیات کی کاشت، تیاری اور سمگلنگ کو ملکی خزانے کی اساس کو نقصان پہنچاۓ بغیر جاری رکھا جا سکے۔‘ اسی رپورٹ میں شمالی کوریا کے کئی نامعلوم منحرفوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ شمالی کوریا ملک میں بڑے پیمانے پر پوست کی کاشت میں ملوث ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||