BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 July, 2004, 14:34 GMT 19:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی تجویز مسترد
 شمالی کوریا
شمالی کوریا پر امریکی دباؤ کا ابھی تک اثر نہیں ہوا
شمالی کوریا نے امریکہ کی وہ تجویز رد کر دی ہے جس میں اسے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بھی لیبیا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنا ایٹمی پروگرام ترک کردے۔

امریکہ نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کا پروگرام ترک کر کے نہ صرف اپنی بین الاقوامی سفارتی تنہائی ختم کر سکتا ہے بلکہ معاشی امداد بھی حاصل کر سکتا ہے۔

لیکن کوریا کے وزارت خارجہ کے ایک افسر نے امریکی مشورے کو ’دن کا خواب‘ اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر مزید بات کرنا فضول ہے۔

پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا اٹمی پروگرام صرف اس صورت میں منجمد کرے گا جب امریکہ اسے توانائی کے شعبے میں امداد دے، تحفظ کی یقین دہانی کرائے، اس پر سے اقتصادی پابندیاں ختم کرے اور اس پر سے دہشت گردی پھیلانے کے الزامات واپس لے۔

امریکہ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو پچاس ہزار ٹن گندم کا عطیہ فراہم کرے گا۔ تاہم امریکہ کا کہنا ہے کہ اس مدد کا اس کی نئی تجویز سے کوئی تعلق نہیں۔

امریکی ترجمان رچرڈ باؤچر نے کہا ہے کہ گندم اس لیے بھجوائی جا رہی ہے تاکہ وہاں کے لوگوں کو اس کچھ فائدہ ہو سکے اور اس کا مطلب ایٹمی توانائی کے حوالے سے بات چیت پر اثر انداز ہونا ہرگز نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ گندم اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔ شمالی کوریا میں گزشتہ کچھ سالوں میں شاید لاکھوں لوگ بھوک اور قحط سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

بی بی سی کے نمائندے جوناتھن ہیڈ کا کہنا ہے کہ بے شک کوریا کا ردعمل بدشگونی لگتا ہے لیکن کوریا کے لیے اس طرح کے بیان حیران کن نہیں اور اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام پر مزید بات چیت نہیں کرے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد