 |  امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاول |
امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاول نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز ہونے والے ٹرین حادثے کے سلسلے میں امریکہ شمالی کوریا کو امداد مہیا کرے گا۔ انھوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ واشنگٹن شمالی کوریا کو ہر ممکن مالی امداد فراہم کرے گا اور اقوامِ متحدہ سے رابطے میں رہے گا کہ شمالی کوریا کو مزید کس قسم کی امداد کی ضرورت ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں ایک سو اکسٹھ لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیل اور کمیکل بردار ٹرین بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی تھی۔ شمالی کوریا نے بین الااقوامی امداد کو بہت سراہا ہے جبکہ اس نے جنوبی کوریا کی طرف سے ملنے والی امداد کو مسترد کر دیا ہے۔
|