BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 February, 2004, 08:57 GMT 13:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی کوریا میں خوراک کم ہوگئی
امدادی خوراک انتہائی ضرورت مندوں کو ملے گی
خواراک کے لئے اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا میں اس کے پاس خوراک کا جو ذخیرہ تھا وہ ختم ہو رہا ہے۔

ادارے نے خوراک میں قلت کا ذمہ دار فنڈز میں کمی کے بحران کو ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ دو ماہ بعد ساٹھ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ہنگامی طور پر ملنے والی خوارک بھی مہیا نہیں ہو سکے گی۔

مبصرین کہتے ہیں کہ عالمی ادارے کا پیغام بالکل واضح ہے اور وہ یہ کہ اپریل میں خوراک کی نئی رسد پہنچنے تک شمالی کوریا کے لئے امدادی خوراک دستیاب نہیں ہوگی۔

پیانگ یانگ میں عالمی ادارہ برائے خوارک کے ایک نمائندے مسعود حیدر نے بتایا ہے کہ اس وقت خوراک کے ذخیرہ کے یہ حالت ہے کہ جب بچا کھچا رہ گیا ہے وہ صرف ان افراد کو دیا جا رہا ہے جو انتہائی مستحق ہیں۔

اگلے دو ماہ تک تقریبا ایک لاکھ افراد کو خوراک دی جا سکے گی اور ترجیح ان عورتوں کو ہو گی جو بچہ پال رہی ہوں یا پھر ہسپتال میں داخل بچوں کو یا یتیم خانوں میں موجود بچوں کو خوراک دی جائے گی۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ شمالی کوریا کی آبادی کے ایک چوتھائی حصے کو جنہیں عالمی ادارے کی طرف سے خوراک ملتی ہے، موجودہ موسمِ سرما عام طور پر ملنے والی خوراک سے بھی کم خوراک پر گزارنا ہوگا۔

مسعود حیدر کا کہنا تھا کہ اس صورتِ حال سے صرف انسانی اذیت میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتِ حال کا سبب مخصوص سیاسی حالات ہیں جس سے شاید ان کا اشارہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی طرف تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد