اٹلانٹا عدالتی قتل کا ملزم گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی شہر اٹلانٹا کی ایک عدالت میں ایک جج اور ایک رپورٹر ایک اور اہلکار کو ہلاک کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے عدالت میں ہی جج کو گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اور اسی دوران اس کے فائرنگ سے ایک رپورٹر بھی ہلاک ہوا اور عدالت کے دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ ملزم برائن نکولس نے کی اسے عدالت میں جنسی زیادتی اور اغوا کے الزامات کی سماعت کے لیے لایا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ تیتیس سالہ برائن نے ایک عدالتی اہلکار سے اس کا پستول چھینا اور جج اور ایک رپورٹر کو ہلاک اور دوسرے دو زخمی کو ہلاک کرنے کے بعد عدالت کے باہر کھڑی ایک گاڑی میں فرار ہو گیا۔ ملزم نے جاتے ہوئے ایک خاتون کو بھی اغوا کر کے ساتھ لے گیا تھا۔ تاہم اب پولیس نے اس خاتون کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کو عدالت سے کچھ دور ایک لاش بھی ملی ہے لیکن وہ اب تک یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں کہ اس قتل کا عدالت میں ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق ہے یا نہیں تاہم ملزم سے اب اس قتل کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اس میں سینکڑوں پولیس والوں نے حصہ لیا کہا جاتا ہے کہ پولیس نےاس قدر افراتفری کا مظاہرہ کیا کہ علاقے میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جب پولیس نے اس فلیٹ کو گھیر لیا جس میں ملزم نے گھس کر قبضہ کر لیا تھا تو وہ ایک سفید کپڑا لہراتا ہوا ہوا باہر آیا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد علاقے کے تمام ججوں نے خود کو اپنے چیمبرز بند کر لیا تھا اور عدالتوں کی کارروائی منسوخ کر دی گئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||