کینیڈا: سکول فائرنگ، 19 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینیڈا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مونٹریال شہر کے ایک سکول میں فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور انیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی افراد میں سے چھ کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مرنے والے دو افراد مسلح تھے۔ان میں سے ایک نے خود کو گولی مار لی جبکہ دوسرے کو پولیس نے ہلاک کیا۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد دو تھی۔ پولیس عمارت کی تلاشی میں مصروف ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ایک مسلح شخص نے جس نے فوجی وردی پہن رکھی تھی، شہر کے وسط میں واقع ڈاسن کالج کے کیفےٹیریا میں داخل ہوا اور اس نے وہاں موجود لوگوں پر گولیاں چلانی شروع کر دیں۔ بعد میں اس نے اپنے آپ کو بھی گولی مار لی۔ ٹی وی پر دکھایا گیا کہ طلبا اس واقعے کے بعد سکول سے بھاگ رہے تھے۔ عینی شاہدوں نے بتایا ہے کہ سکول کی عمارت کے دروازے کے قریب خون کے دھبے پڑے ہوئے ہیں۔ اس سکول میں دس ہزار کے قریب طلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں یا یہاں رہتے ہیں۔ دسمبر انیس سو نواسی میں ایک شخص نے مونٹریال کے ایکول پولیٹیکنک میں اسی طرح فائرنگ کر کے چودہ نوجوان لڑکیوں کو ہلاک کر دیا تھا اور بعد میں خود کو گولی مار لی تھی۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||