سیاہ فام کی ہلاکت پراحتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیویارک میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیام فام شخص کی ہلاکت کے بعد ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ 23 سالہ سین بیل نامی شخص کو سنیچر کوان کی شادی سے محض چند گھنٹے قبل فائرنگ کرکے اس وقت ہلاک کیا گیا تھا جب وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ اپنی گاڑی میں ایک نائٹ کلب سے باہر نکل رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے چلائی گئی پچاس گولیوں سے گاڑی میں سوار مسٹر بیل ہلاک جبکہ ان کے دو دوست زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نے کسی ’ممکنہ فائرنگ‘ کے خطرے کے پیش نظر گولیاں چلائیں۔ اتوار کو نکالی گئی ریلی میں شہر کے پولیس چیف سے ’چلے جانے‘ کو کہا ہسپتال میں داخل ان دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ ہسپتال کے باہر احتجاجی ریلی کی قیادت کرنے والے انسانی حقوق کی تنظیم کے ایک رہنما ریو شاپٹن کا کہنا تھا’ ہم اس قسم کے واقعات کے دوبارہ رونما ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے‘۔ کالوا کلب کے باہر ہونے والی اس فائرنگ کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس میں ملوث پولیس کے پانچ افسران کو رخصت پر بھیج دیا گیا ہے جہاں سے مسٹر بیل اپنی شادی سے ایک دن قبل دی گئی دعوت میں شرکت کے بعد دوستوں کے ہمراہ باہر نکل رہے تھے۔ نیویارک کے میئر مائیکل بلوم برگ ہلاک ہونے والے شخص مسٹر بیل کے خاندان والوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور وہ شہر کی سیاہ فام آبادی کی جانب سے احتجاج کو کم کرنے کے لیے کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے رہنما نے فائرنگ کو انتہائی شرمناک قرار دیا اور پولیس کی جانب سے ہسپتال میں ہنگامی امداد کے لیے داخل ان دونوں افراد کو ہتھکڑیاں لگانے پر تنقید کی۔ گاڑی میں مسٹر بیل کے ساتھ موجود مسٹر جوزف کے جسم پر گیارہ گولیاں لگیں۔ ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جبکہ ایک تیسرے شخص کو بھی گولیاں لگیں مگر ان کی حالت بہتر ہے۔ ان افراد کی گاڑی سے پولیس کو کوئی ہتھیار نہیں ملا۔ گزشتہ برسوں کے دوران غیر مسلح سیاہ فام افراد پر فائرنگ کی وجہ سے نیویارک پولیس پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔ 1999میں پولیس نے ایک غیر مسلح شخص کو 41 گولیاں ماریں جس کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ اس واقعے میں ملوث چار افسران کو بعد ازاں تمام الزمات سے بری کر دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں نیویارک میں جنگ مخالف ریلی30 April, 2006 | آس پاس نیویارک میں سکیورٹی سخت07 October, 2005 | آس پاس زلزلہ متاثرین، نیویارک میں کنسرٹ24 January, 2006 | آس پاس نیویارک، ٹیکسیاں اور تارکین وطن08 July, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||