نیویارک، ٹیکسیاں اور تارکین وطن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیویارک میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق شہر کی سڑکوں پر رواں دواں پیلی ٹیکسیوں میں اسی فیصد تارکین وطن کی ہیں۔ سروے کے مطابق ہر دس میں سے آٹھ ٹیکسیاں تارکین وطن چلا رہے ہیں اور ان میں کثیر تعداد جنوبی ایشیا سے آنے والے ہندوستانیوں اور پاکستانیوں کی ہے۔ جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر چالیس فیصد ٹیکسیوں کے مالک ہیں۔ سروے کرنے والوں کے مطابق ٹیکسی چلانا ایک نہایت منافع بخش کام ہے جو تارکین وطن کے معاشی خواب پورا کرنے میں بہت کار گر طریقہ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||