BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 April, 2007, 12:41 GMT 17:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’گن مین جنوبی کوریائی تھا‘
ورجینیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی
فائرنگ کا یہ واقعہ ورجینیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں علی الصبح سات بجے کے قریب پیش آیا
ورجینیا میں پولیس نے بتایا ہے کہ پیر کو یونیورسٹی میں فائرنگ کر کے بتیس افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا اور اس کی عمر تئیس سال تھی۔

چُو سیونگ ہوئی یونیورسٹی میں انگریزی زبان کا طالب علم تھا اور یونیورسٹی میں رہ رہا تھا۔ دیگر افراد کو ہلاک کرنے کے بعد اس نے اپنے آپ کو بھی گولی مار لی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موقعِ واردات سے ملنے والی گن اس واقعے میں بھی استعمال کی گئی تھی جس میں دو افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق چو سیونگ ہوئی کے کمرے سے ایک تفصیلی نوٹ ملا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ وہ ذہنی طور پر کافی پریشان تھے۔ ان کےکمرے سے گن کی خریداری والی رسید بھی برآمد کی گئی ہے۔

اس سے قبل ورجینیا یونیورسٹی کےصدر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والا شخص ایشیائی باشندہ ہے۔

انہوں نےکہا کہ پولیس اس بات کی تحقیق کر رہی ہے کہ کیا گن مین دو تھے یا ایک تھا۔

امریکی ریاست ورجینیا کی یونیورسٹی میں ایک مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے کم از کم تینتیس لوگ ہلاک ہو گئے جبکہ کم سے کم پندرہ افراد زخمی ہوئے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ ورجینیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں صبح سات بجے کے قریب پیش آیا۔یہ یونیورسٹی دارالحکومت واشنگٹن سے دو سو ساٹھ میل دور ریاست ورجینیا کے بلیکس برگ شہر میں واقع ہے۔

موقع پرموجود طالب علموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کے دو مختلف حصوں میں وقفے و قفے سے شدید فائرنگ کی آوازیں سنیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہنگامی امداد کے لیے ایمبولینسیوں میں لے جاتا دیکھا گیا ہے۔ خیال ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں اکثریت طالب علموں کی ہے۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کے دو مختلف حصوں میں وقفے و قفے سے شدید فائرنگ کی آوازیں سنیں

یونیورسٹی میں اس وقت چھبیس ہزار کے قریب طالب علم زیر تعلیم ہیں۔

ورجینیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے ان واقعات میں کم از کم بیس افراد زخمی ہو ئے ہیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی سروس کو پہلی کال مقامی وقت کے مطابق سات بج کر پندرہ منٹ پر موصول ہوئی تھی جس میں یونیورسٹی کے ویسٹ ایملبر جونسٹن ہال میں فائرنگ کے کئی واقعات کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے کوئی دو گھنٹے بعد نورس ہال میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ پیش آیا۔

کمویرگل’موت کا فرشتہ‘
مونٹریال میں دہشت پھیلانے والا کمویرگل
پروفیسر رمضانامریکہ کےناپسندیدہ؟
پروفیسر رمضان اوکسفورڈ میں تعلیم دیں گے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد