واشنگٹن: پارلیمان عمارت میں فائرنگ؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پولیس نے بتایا ہے کہ پارلیمان کی عمارت سے فائرنگ کی آواز سنائی دینے کے بعد تفتیش ہو رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ ’رے برن ہاؤس‘ کی عمارت میں ہوئی جہاں کئی اراکین اسمبلی کے دفاتر ہیں۔ فائرنگ کے بعد عمارت کے اندر موجود افراد کو اپنے دروازوں پر تالا لگا کر اندر رہنے کی ہدایت دی گئی۔ پولیس نے سب سے کہا ہے کہ وہ کھڑکیوں سے بھی دور رہیں۔ پولیس ایک ایک دفتر میں جا کر لوگوں کو پریشان نہ ہونے کو کی ہدایت دیتی رہی۔ فائرنگ کی آواز کے باوجود علاقے میں کشیدگی نہیں ہے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے انہیں فون آیا کہ عمارت کے اندر فائرنگ یا دھماکے کی آواز سنائی دی گئی۔ کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن پولیس اس سلسلے میں محتاط رویہ اختیار کریں گے۔ دھماکے کے وقت ایوان نمائندگان کا اجلاس نہیں ہو رہا تھا تاہم ایک کمیٹی کا اجلاس جاری تھا۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||