BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 October, 2006, 18:35 GMT 23:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ: سکول فائرنگ،3 ہلاک
 ہیلی کاپٹر
پولیس کے ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچ گئے
امریکی ریاست پینسلوینیہ میں ’آمِش ‘ برادری کے ایک مذہبی سکول میں ایک شخص نے گولی چلا کر تین لڑکیوں کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کرنے کے بعد اپنے آپ کو گولی مار لی۔

یہ واقعہ ریاست کے علاقے لینکاسٹر کاؤنٹی کے قصبے نکل مائنز میں سکول میں پیش آیا۔

اس مسلح شخص نے کلاس میں داخل ہو کر باقی لڑکیوں کے علاوہ سب کو باہر نکلنے کا حکم دیا۔ اس نے لڑکیوں کو گولی مارنے سے پہلے ان کے ہاتھ پیر باندھ دیے۔

پولیس نے حملہ آور کی شناخت کی ہے اور اس کا نام چالرلز کارک رابرٹز بتایا ہے جو ایک بتیس سالہ ٹرک ڈرائیور تھا۔ ا سکا امن پسند ’آمش‘ فرقے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

یہ پچھلے ایک ہفتے میں امریکہ کے کسی سکول میں حملے کا تیسرا ایسا واقعہ ہے۔

آمش لوگ اینابپٹسٹ مسیحی کہلاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ان کا تعلق جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں ابھرنے والے اس گروہ سے تھا جو سترہویں صدی کے اوائل میں ابھرے تھے۔ یہ لوگ تجدیدِ بپتسما کے معتقد ہیں۔

جیک لوئس نے جو پینسلوینیہ پولیس کے ترجمان ہیں، سی این این کو بتایا کہ ایکحملہ آور سکول کے کمرے میں گھس گیا اور مبینہ طور پر اس نے کچھ بچوں سے چلے جانے اور کچھ کو رکنے کے لیئے کہا۔ بعد میں اس نے موجود بچوں پر گولی چلا دی اور اپنے آپ کو بھی گولی مار لی۔ سکول میں چودہ برس تک کی عمر کے طالب علم تھے اور کمرے میں تقریباً بیس سے تیس طلبا پڑھتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد