BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 April, 2007, 14:26 GMT 19:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ورجینیا میں بھارتی پروفیسر کی موت
پروفیسر جی وی لوگا ناتھن بچپن ہی سے بہت ذہین طالب علم تھے
امریکہ کی ورجینیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعے میں ایک بھارتی نژاد پروفیسر جی وی لوگا ناتھن کی بھی موت ہوگئی ہے۔ اس واقعے میں اب تک تینتیس لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔

یونیورسٹی میں جہاں فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے، پروفیسر لوگاناتھن وہیں ایک کلاس میں طلباء کو درس دے رہے تھے۔ یونیورسٹی کے حکام کے مطابق واقعے کے بعد سے ایک بھارتی طالبہ کے لاپتہ ہونے کی بھی خبر ہے۔ وریجینیا یونیورسٹی میں بھارتی طلبہ کی ایک بڑی تعداد زیرتعلیم ہے۔

چینئی میں پروفیسر ناتھن کے اہل خانہ نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتا یا ہے کہ انہیں اس کی اطلاع پہلے ٹی وی پر نشر کی جارہی خبروں سے ہوئی تھی تاہم بعد میں جب فون پر رابطہ کیا گیا تو امریکی حکام نے بھی اس کی تصدیق کر دی۔

پروفیسر جی وی لوگا ناتھن کا تعلق ریاست تمل ناڈو سے تھا اور وہ وریجینیا یونیورسٹی کے انجینیئرنگ فیکلٹی میں ’سول اینڈ انوائرمنٹل انجینیئرنگ‘ کے شعبہ میں پروفیسر تھے۔

اکیاون سالہ پروفیسر لوگاناتھن سنہ انیس سو بیاسی سے ورجینیا میں استاذ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے مدراس یونیورسٹی سے انجینیئرنگ میں ڈگری لی تھی اور کانپور آئی آئی ٹی سے پوسٹ گریچویشن کیا تھا۔ انہوں نےامریکہ کی پرڈیو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی تھی۔

شوٹنگ کے واقعے کے بعد ممبئی کی ایک طالبہ منال پنچل لا پتہ ہیں۔ پنچل کا پروفائل آرکٹ ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے جس کے مطابق وہ ایک آرکٹیکٹ ہیں۔ ابھی یونیورسٹی کی طرف سے متاثرین کی لسٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔ آرکٹ پر پنچل کی سلامتی کے لیے دعائی کی جا رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد