BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 August, 2008, 08:00 GMT 13:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی فوجی غیر فوجی عدالت میں
 جوس لوئی نذاریو
جوس لوئی نذاریو کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ٹرینگ کے تحت ڈیوٹی کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔
امریکہ کے ایک سابق فوجی کے خلاف فلوجا میں غیر مسلح عراقی شہریوں کو مارنے کے الزام میں غیر فوجی عدالت میں مقدمہ شروع ہوگیا ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایک سابق فوجی کے خلاف غیر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

28 سالہ امریکی فوجی جوس لوئی نذاریو نے 2004 میں دانستہ طور پر 4 عراقیوں پر تشدد کرنے اور انہیں ہلاک کرنے کے الزام سے انکار کیا ہے۔

بحریہ کے دستاویزات کے مطابق کئی امریکی فوجیوں نے نذاریو پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنی ڈیوٹی پر رہتے ہوئے حراست میں لیے گئے دو عراقیوں کواس وقت مارا تھا جب کے انکے ساتھی گھروں کی تلاشی لے رہے تھے۔

ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دو ديگر ساتھیوں کو دو غیر مسلح عراقیوں کو مارنے کا حکم بھی دیا تھا۔

بی بی سی کے نامہ نگار راجیش میرچندانی کا کہنا ہے کہ قانونی ماہرین کے مطابق اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر کوئی فوجی ڈیوٹی پر رہتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو انہیں کیا سزا دی جائے اور کس طرح سےانصاف کیا جائے۔

نذاریو پہلے امریکی فوجی ہیں جو اپنے عہدے پر برقرار نہیں ہیں اور اسکے باوجود ان پر مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

نذاریو نے 2006 کو اپنا عہدہ چھوڑا تھا اور اگر وہ اس معاملے میں قصوروار پائے جاتے ہیں تو انہیں دس برس تک کی قید ہوسکتی ہے۔

اس مقدمے کے لیے جیوری کا انتخاب منگل کو شروع ہوا تھا اور ان کی جانب سے کوئی بیان ہفتے کے آخر تک آنے کی امید ہے۔

اسی طرح کے ایک اور معاملے میں دو ديگر فوجیوں کے خلاف مقدمہ سال کے آخر میں فوجی عدالت میں شروع ہونے کی امید ہے۔

ایک انٹریو میں نذاریو نے کہا ہے کہ انہیں جو تربیت دی گئی تھی اسکا استعمال کرنے پر انہیں سزا دی جارہی ہے۔

یہ مبینہ واقعہ 2004 میں اس وقت پیش آیا تھا جب امریکی فوجی فلوجہ پر قبضہ کرنے کے لیے برسر پیکار تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد