BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 January, 2007, 12:24 GMT 17:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: ایک سال میں 34 ہزار ہلاک
عراق میں تباہی کا منظر
عراق میں آئندہ تشدد میں مزید اضافے کا امکان ہے
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ادارے کےایک سینئر افسر نے کہا ہے کہ سنہ دو ہزار چھ میں عراق میں تشدد سے چونیتیس ہزار سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

عراق میں اقوام متحدہ کے ایلچی گیانی میگزینی نے کہا ہے کہ ان کے اعداد و شمار کے مطابق چونیتیس ہزار چار سو باون شہری ہلاک اور 36 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


عراق کی موجودہ صورت حال میں ہلاکتوں اور زخمیوں کے صحیح اعداد و شمار جمع کرنا مشکل کام ہے۔ تاہم اس سے قبل اقوام متحدہ کی طرف سے ایسی جو بھی رپورٹ پیش کی گئی ہے بغداد نے اسے پوری طرح مسترد کردیا ہے۔

مسٹر میگزینی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اعداد و شمار ہسپتال، مردہ خانوں اور دیگر ایجنسیوں سے جمع کیے ہیں۔

بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار اینڈریو نارتھ کا کہنا ہے کہ صحیح طور پر تو کسی کو بھی نہیں معلوم کہ عراق میں ہر روز کتنے لوگ ہلاک ہوتے ہیں لیکن اقوام متحد کے اعداد و شمار ایک اندازے کے طور پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

اس رپورٹ کے متعلق عراقی حکومت کی طرف سے کوئی بیان نہیں آيا ہے لیکن جب اقوام متحدہ کی طرف سے صرف اکتوبر کے مہینے میں تین ہزار سات سولوگوں کی ہلاکت کی رپورٹ جاری کی گئی تھی تو عراقی انتظامیہ نے رپورٹ کو مبالغہ آرائی پر مبنی کہکر مستر کردیا تھا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ تشدد کی لہر اور زمینی حالات سے تو یہی لگتا ہے کہ رپورٹ میں مبالغہ آرائی کی گنجائش کم ہے۔

ہر صبح پولیس بغداد کی گلیوں سے درجنوں لاشیں بر آمد کرتی ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں شیعہ اور سنیوں کے درمیان فرقہ وارنہ تشدد کا نتیجہ ہیں۔

صدام حسین اور ان کے ساتھیوں کی پھانسی کے بعد اس تشدد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

اسی بارے میں
عراق: طیارہ تباہ، 32 ہلاک
09 January, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد