عراق: طیارہ تباہ، 32 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد سے اسی کلومیٹر دور بلد کے ہوائی اڈے پر ایک طیارہ گرنے سے اس میں سوار بتیس ترک مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ طیارہ ترک شہر ادانا سے عراقی شہر بلد جار ہا تھا۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق جہاز پر تیس مزدور اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔ بچ جانے والے تین افراد کی حالت کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے۔ طیارہ میں ایک کے سوا تمام مسافر ترک تھے۔ وزارت کے حکام کے مطابق طیارہ کامیاب لینڈنگ کرنے میں ناکام رہا اور تباہ ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق طیارہ شدید دھند میں ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش میں تباہ ہوا۔ بلد امریکی فضائیہ کا اہم مرکز ہے اور عراق کے دیگر علاقوں کی طرح یہاں بھی متعدد ترک ملازم ہیں۔ عراقی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے ترجمان احمد الموسوی کا کہنا ہے کہ’ ہمیں حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں تاہم ہم نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ | اسی بارے میں آرمینیا کا طیارہ گر کر تباہ، سو ہلاک 03 May, 2006 | آس پاس مسافر بردار امریکی طیارہ گر کر تباہ27 August, 2006 | آس پاس ایران: طیارہ حادثہ میں 29 ہلاک01 September, 2006 | آس پاس طیارہ حادثہ: نائجیریا کے سلطان ہلاک29 October, 2006 | آس پاس تہران: فوجی طیارہ تباہ، 38 ہلاک27 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||