BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 October, 2006, 13:53 GMT 18:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طیارہ حادثہ: نائجیریا کے سلطان ہلاک
طیارہ
نائجیریا میں گزشتہ ایک سال میں دو طیارے تباہ ہوگئے
نائجیریا کے روحانی رہنما و سکوتو کے سلطان محمد مکیدو اور ان کے بیٹے سمیت متعدد دیگر لیڈروں کی موت ایک طیارہ حادثے میں ہو گئی۔

نائجیریا کی پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ابوجا کے قریب ایک مسافر بردار جہاز گرکر تباہ ہو گیا ۔

آندھی کےدوران یہ طیارہ ابوجا ائیر پورٹ پر لینڈ کرتے وقت حادثے کا شکار ہوا۔پرائیویٹ فضائی ادارے ایوی ایشن ڈیویلپمنٹ کمپنی کا جہاز سو سے زائد مسافروں کے ساتھ اندرون ملک پرواز پر تھا۔

صوبائی حکومت سکوتو کے ترجمان مصتفیٰ شیو کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں شمالی ریاست کے نائب گورنر، ایجوکیشن سیکریٹری اور دیگر کئی رہنما بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

نائجیریا میں اسلام پھیلانے میں سلطان نے اہم کردار ادا کیا ہے

حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی خبر سن کر ملک کے صدراولو سیگن اوباسانجو نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ سال سے اب تک ملک میں دو طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔ اس حادثے نے نائجیریا کے جہازوں میں حفاظتی انتظامات کو بحث طلب بنا دیا ہے۔ حالانکہ گزشتہ حادثوں میں اے ڈی سی ائیر لائن کے جہاز شامل نہیں تھے۔

گزشتہ مہینے فوج کا ایک طیارہ تباہ ہو گیا تھا جس میں دس افسران ہلاک ہو گئے تھے۔
ہمارے نامہ نگار کے مطابق نائجیریا میں کچھ سالوں میں ہوائی سفر کافی مقبول ہوا ہے لیکن اس حادثے نے کئی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد