آذربائیجان: طیارہ گرنے سے 23 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آذربائیجان ائرلائنز کا ایک مسافر طیارہ پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں طیارے پر سوار تمام 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ طیارہ باکو سے اکاتو جا رہا تھا اور اس پر عملے کے پانچ اراکین اور اٹھارہ مسافر سوار تھے۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کا ملبہ بحیرۂ کیسپئن کے ساحلی علاقے میں مل گیا ہے اور کسی شخص کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں۔ روسی خبر رساں ایجنسی ’ریا‘ کے مطابق جہاز مقامی وقت کے مطابق رات نو بج کر انیس منٹ پر اڑا اور بیس منٹ بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق طیارہ باکو سے پندرہ کلومیٹر دور کیورداخانے کے قصبے کے نزدیک گرا۔ خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ ایک دو انجن والا ٹربو پراپ طیارہ تھا۔ | اسی بارے میں نائجیریا: فضائی حادثہ، 103 ہلاک11 December, 2005 | آس پاس انڈونیشیا:طیارہ تباہ، 130 ہلاک 05 September, 2005 | آس پاس یونان: فضائی حادثہ 121 مسافر ہلاک 14 August, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||