نائجیریا: فضائی حادثہ، 103 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نائجیریا کے جنوبی شہر پورٹ ہرکورٹ میں مسافر طیارہ تباہ ہونے سے ایک سو تین مسافرہلاک ہو گئے ہیں۔ تباہ شدہ طیارے کے ملبے سے سات زخمییوں کو بھی نکلا جا چکا ہے۔ طیارہ دارالحکومت ابوجا سے مسافروں کو لا رہا تھا کہ پورٹ ہرکورٹ کے رن وے پر اترتے ہی شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ ڈی سی نائین ساخت کا یہ طیارہ ایک نجی کمپنی سوسولیسو ائر لائنزکی ملکیت تھا۔ طیارے کے تباہ ہونے کی اصل وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم سول ایوایشن کے ترجمان نے خراب موسم کو طیارے کی تباہی کی وجہ قرار دیا۔ ائر پورٹ پر موجود ایک افسر کا کہنا تھا کہ اس میں سوار تقریبا تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارے سے آگ کی بہت اونچی لپٹیں اٹھ رہی تھیں۔ طیارہ میں پچھہتر طالب علم بھی تھے جو چھٹیاں گزار کے واپس آ رہے تھے۔ ان کے مطابق سات افراد کی جانیں بچائی جا چکی ہیں لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ مسافر تھے یا جہاز کے عملے کے افراد۔ ہلاک ہونے والےطالب علموں کی خبر معلوم کرنے ائر پورٹ آنے والی ایک طالبِ علم کی پریشان حال والدہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ طیارہ میں جیسواٹ سیکنڈری سکول کے 75 بچے سوار تھے۔ نائجیریا کے تجارتی مرکز لاگوس میں اس سال اکتوبر میں بوئنگ 737 اپنی اڑان کے کچھ دیر بعد ہی تباہ ہوگیا تھا۔ جس سے اس میں سوار ایک سو سترہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس طیارہ کا فلائٹ ریکارڈ بھی نہیں مل سکا تھا۔ نائجیریا میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ملک کی ہوائی صنعت نے گزشتہ چند سالوں میں بڑی ترقی کی ہے لیکن بہت سے طیارے پرانے ہیں جس کی وجہ سے بہیت ہی سنگین نوعیت کے حادثات ہو چکے ہیں۔ تاہم ان تمام صورت حال کے باوجود سوسیلیسو کو ملک کی ایک محفوظ ڈومیسٹک ائر لائن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں تہران طیارہ حادثہ، 128 ہلاک06 December, 2005 | صفحۂ اول جہاز حادثہ: 160 مسافر ہلاک16 August, 2005 | آس پاس طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ06 December, 2005 | صفحۂ اول ویڈیو دیکھیں: طیارہ عمارت سے ٹکراگیا06 December, 2005 | صفحۂ اول امدادی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا22 October, 2005 | آس پاس کشمیر: ہیلی کاپٹر تباہ، چھ ہلاک16 October, 2005 | پاکستان ہیلی کاپٹر حادثہ: نیٹو فوجی ہلاک 16 August, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||