امدادی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوامِ متحدہ کی طرف سے پاکستان میں زلزلہ زدگان کو امدادی سامان پہنچانے کے لیے چارٹر کیا گیا ہیلی کاپٹر آذربائیجان میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں بیٹھے پانچ افراد کا عملہ بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ آذربائیجان کی نیشنل ایوی ایشن کمپنی کے مطابق روسی ساخت کا کے اے ۔32 ہیلی کاپٹر دارالحکومت باکو سے تقریباً دو سو کلومیٹر دور گوئچے کے علاقے میں ہوا میں ہی پھٹ گیا اور ایک رہائشی علاقے میں گر گیا۔ ہیلی کاپٹر امدادی سامان لے کر ترکی سے چلا تھا اور تیل ڈلوانے کے لیے آذرباییجان میں رکا تھا۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر نے دوبارہ پاکستان کے لیے پرواز شروع کی وہ پھٹ گیا۔ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر کے پھٹنے کی کیا وجہ ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان فوج کا بھی ایک ہیلی کاپٹر پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور صوبہ سرحد میں زلزلہ زدگان کو امدادی سامان پہنچاتے ہوئے خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||