تین گنا زیادہ ہیلی کاپٹروں کی ضرورت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی مشرقی ایشیا میں آنے والے اس زلزلے کے رد عمل میں دی جانے والی بین الاقوامی امداد کو مربوط بنانے کے اقوام متحدہ کے ذمہ دار اہلکار ژاں ایگلین زلزلے کی تباہ کاریوں کا اندازہ لگانے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ژاں ایگلین نے مظفرآباد کے دورے کے بعد مزید ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مؤثر اور مربوط امدادی نظام چلانے کے لیے موجودہ تعداد سے تین گنا زیادہ ہیلی کاپٹروں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امدادی ٹیمیں زیادہ آبادی والے علاقوں میں تو مؤثر طور پر کام کر رہی ہیں تاہم دوردراز دیہات میں انہیں خوراک اور امدادی اشیاء کی ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان پہنچے سے پہلے ژاں ایگلین نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ اپنے قومی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اس ناگہانی آفت سے نبٹنے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کریں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||