جہاز حادثہ: 160 مسافر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وینزویلہ میں کولمبیا کی فضائی کمپنی کا طیارہ 160 مسافروں سمیت ملک کے شمال مغرب میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ وینزویلہ کے حکام نےاس بات کاخدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس جہاز میں سوار افراد میں سے شاید ہی کوئی زندہ بچا ہو۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی زولیہ ریاست میں امدادی کارکنوں کو جائےحادثہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغربی کریبین ائرویز کا جہاز پاناما سےمارتا نیک کے جزائر کی سمت جارہا تھا۔ وینزویلہ کے ہوابازی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے سے قبل اس جہاز کے پائلٹ نےائرٹریفک کنٹرول کو انجن میں خرابی کی اطلاع دی تھی۔ ایم ڈی ایٹی نامی اس جہاز کا مارتانیک کےعلاقے میں رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ وینزویلہ کے ہوابازی کے حکام کا کہنا ہے جہاز مقامی وقت کے مطابق تین سے تین بج کر پینتالیس کے درمیان زمین پر گرا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے بتایاہے کہ انہوں نے دھماکے کی آواز سنی تھی۔ علاقے میں ہونے والی تیز بارش سے امدادی کام کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||