یونان: فضائی حادثہ 121 مسافر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یونانی حکام نے ایتھنز کے قریب گرنے والے قبرص کے طیارے پر موجود تمام کے تمام 121 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ قبرص کی فضائی کمپنی کا یہ 737 مسافر طیارہ جس میں ایک سو اکیس افراد سوار تھے ایتھنز کے شمالی مشرق میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جہاز زمین پر ٹکرانے سے تباہ ہو گیا اور اس کا ملبہ وسیع علاقے میں پھیل گیا۔ قبرص کی فضائی کمپنی اور یونانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کو کسی کے بچ جانے کی کوئی امید نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حاوثہ جہاز میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ جہاز میں ہوا کا دباؤ مناسب حد میں رکھنے اور اکسیجن فراہم کرنے کا نظام خراب ہو گیا تھا۔ حادثے کے وقت طیارے کے دونوں پائلٹ بے ہوش ہو چکے تھے۔ ایتھنز کے ہوائی اڈے کے ائیر ٹریفک کنٹرول نے فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جہاز قبرص کے شہر لارناکا سے آ رہا تھا اور انوبیا کے جزیرے پرگر کر تباہ ہو گیا۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کے سربراہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کو کوئی علم نہیں کے کون جہاز چلا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جہاز کو صبح کو پہنچنا تھا لیکن جب اس کا رابطہ ہوائی اڈے سے منقطع ہو گیا تو اس کی تلاش میں دو لڑاکا طیاروں کو روانہ کیا گیا جنہوں نے اطلاع دی کہ وہ انوبیا کے اوپر پرواز کر رہا ہے۔ ان جہازوں نے اطلاع دی کہ پائلٹ کاک پٹ میں گرئے ہوئے تھے۔ یونانی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے وقت پائلٹ اپنی جگہ پر موجود نہیں تھا اور معاون پائلٹ بھی اپنی سیٹ سے نیچے گرگیا تھا۔ حادثے سے چند لمحوں قبل ایک مسافر نے ایک ٹیکسٹ پیغام دیا تھا جس میں اس نے اطلاع دی تھی کہ جہاز کے اندر درجہ حرارت انتہائی کم ہو گیا ہے اور جہاز کے پائلٹ سردی کی وجہ سے نیلے پڑ گئے ہیں۔ جہاز کا بلیک باکس بھی تلاش کر لیا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||