طیارے کو حادثہ، 170 افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس کا ایک مسافر طیارہ مشرقی یوکرین میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں طیارے میں سوار تمام ایک سو ستر افراد اور عملے کے ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوکرین کے حکام نے کہا ہے کہ جہاز پر سوار عملے کے کسی رکان یا کسی مسافر کے بچ جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ طیارہ جنوبی روس سے ملک کے دوسرے بڑے شہر سنٹ پیٹرزبرگ جا رہا تھا کہ ایک ہنگامی پیغام کے بعد اس کا ریڈار کے ساتھ رابطہ ٹوٹ گیا۔ یوکرین کی ہنگامی حالات کی وزارت کے مطابق حادثے کے مقام سے اب تک تیس لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ حکام نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ طیارے کو آگ لگی ہوئی ہے اور مزید امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب بھیج دی گئی ہیں۔ طیارے پر ایک سو ساٹھ مسافر اور عملے کے دس افراد سوار تھے اور یہ بحیرہ اسود کے سیاحی مقام ’اناپا‘ سے پیٹرز برگ جا رہا تھا۔ یوکرین کے حکام کے مطابق طیارے کے عملے نے جہاز پر آگ لگ جانے کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر اتارنے کی کوشش کی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے یوکرین کے حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ جہاز کا پہیہ نہیں کھل سکا جس کی وجہ سے یہ پیٹ کے بل زمین سے ٹکرا گیا۔ روسی حکام نے کہا ہے کے کہ طیارے کو خراب موسمی حالات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ | اسی بارے میں پی آئی اے کا طیارہ تباہ، پنتالیس ہلاک10 July, 2006 | پاکستان آرمینیا کا طیارہ گر کر تباہ، سو ہلاک 03 May, 2006 | آس پاس آذربائیجان: طیارہ گرنے سے 23 ہلاک24 December, 2005 | آس پاس طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ06 December, 2005 | صفحۂ اول نائجیریا: طیارہ تباہ، ’114 ہلاک‘23 October, 2005 | آس پاس انڈونیشیا:طیارہ تباہ، 130 ہلاک 05 September, 2005 | آس پاس ٹورونٹو، طیارے میں آگ لگ گئی02 August, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||