آرمینیا کا طیارہ گر کر تباہ، سو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق سویت ریاست آرمینیا کا ایک مسافر بردار طیارہ روس کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ایئر بس اے 320 میں تقریباً سو مسافر سوار تھے اور یہ آرمینیا کے دارالحکومت یریوان سے روانہ ہو کر روس کے جنوبی شہر سوچی جا رہا تھا۔ جب یہ سمندر کے اوپر سے گزر رہا تھا تو اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا اور بعد میں اس کا ملبہ ساحل سے چھ کلومیٹر دور سمندر کے پانی میں دیکھا گیا۔ روسی حکام نے ہنگامی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف بھیج دی ہیں لیکن خراب موسم کی وجہ سے بچ جانے والوں کو ڈھونڈنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ روس کی ایمرجنسی کی وزارت کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ جائے حادثہ سے حفاظتی جیکٹس ملی ہیں لیکن ابھی تک کسی شخص کی لاش نہیں ملی۔ طیارے میں عملے کے علاوہ پانچ بچے بھی سوار تھے۔ سوچی روس کا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے اور یہ جارجیا کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔ | اسی بارے میں آذربائیجان: طیارہ گرنے سے 23 ہلاک24 December, 2005 | آس پاس نائجیریا: فضائی حادثہ، 103 ہلاک11 December, 2005 | آس پاس نائجیریا: طیارہ تباہ، ’114 ہلاک‘23 October, 2005 | آس پاس انڈونیشیا:طیارہ تباہ، 130 ہلاک 05 September, 2005 | آس پاس یونان: فضائی حادثہ 121 مسافر ہلاک 14 August, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||