مسافر بردار امریکی طیارہ گر کر تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینٹکی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس پر پچاس افراد سوار تھے۔ اطاعات ہیں کہ جہاز پر سوار 49 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر ہے کہ ایک شخں کی جان بچ گئی ہے۔ کومائر سی آر جے-100 جیٹ جارجیا کے شہر اٹلانٹا جا رہا تھا لیکن پرواز کے کچھ ہی دیر بعد لیگزینگٹن بلیوگراس ایئر پورٹ سے ایک میل کے فاصلے پر ایک جنگل میں گرگیا۔ امریکہ کے محکمہ ہوابازی کے ایک ترجمان نے کہا’ کافی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔‘ کومائر 5191 اٹلانٹا کے ڈیلٹا ایئر لائن کا جہاز تھا۔ اس پر 47 مسافر سوار تھے جب کہ طیارے کے تین کارکن بھی اس پر موجود تھے۔ | اسی بارے میں امریکی جاسوسی طیارہ گر کر تباہ22 June, 2005 | آس پاس یونان: فضائی حادثہ 121 مسافر ہلاک 14 August, 2005 | آس پاس نائجیریا: طیارہ تباہ، ’114 ہلاک‘23 October, 2005 | آس پاس طیارے کو حادثہ، 170 افراد ہلاک22 August, 2006 | آس پاس اطالوی جہاز تباہ: چار ہلاک 31 May, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||