تہران: فوجی طیارہ تباہ، 38 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے دارالحکومت تہران میں ائرپورٹ سے پرواز کے لیے روانہ ہونے والا ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے اور اس پر سوار اڑتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق طیارہ صبح کے سات بج کر دس منٹ پر تہران کے مہرآباد ائر پورٹ سے ٹیک آف کے فوراً بعد ہی تباہ ہوگیا۔ سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق روسی ساخت کے اس طیارے اینتونوو 74 پر اڑتیس افراد سوار تھے جن میں سے پینتیس فوجی اور تین عملے کے ارکان تھے۔ ابھی تک حکام یہ نہیں بتا سکے ہیں کہ طیارے کی تباہی کی کیا وجوہات ہیں۔ یہ طیارہ ایران کے انقلابی گارڈز کے اراکین کو لے کر شیراز جانے کے لیے اڑا ہی تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ انقلابی گارڈز کو ایوانِ صدر میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ طیارے پر انقلابی گارڈز کے کئی سینئر ارکان بھی سوار تھے۔ تہران میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ محفوظ فضائی سفر کے حوالے سے ایران کا ماضی کا ریکارڈ بھی کوئی خاص اچھا نہیں ہے۔ حالیہ چند سالو ں کے دوران ملک میں کئی فضائی حادثے پیش آ چکے ہیں۔ تقریبا ایک برس قبل سامان کی ترسیل پر مامور ایک فوجی طیارہ تہران کے مضافات میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں ایک سو اٹھائیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ طیارہ ہنگامی طور پر اترنے کی کوشش میں ایک دس منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ایران: طیارہ حادثہ میں 29 ہلاک01 September, 2006 | آس پاس آذربائیجان: طیارہ گرنے سے 23 ہلاک24 December, 2005 | آس پاس انڈونیشیا:طیارہ تباہ، 130 ہلاک 05 September, 2005 | آس پاس امریکی طیارہ تباہ، چھ ہلاک01 December, 2004 | آس پاس بنین:طیارہ حادثہ تین روزہ سوگ27 December, 2003 | آس پاس مسافر بردار امریکی طیارہ گر کر تباہ27 August, 2006 | آس پاس طیارہ حادثہ: نائجیریا کے سلطان ہلاک29 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||