امریکی طیارہ تباہ، چھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں لاپتہ ہوجانے والے امریکی فوج کے ایک طیارے کی تلاش کرنے والوں نے بتایا ہے کہ انہیں جہاز کے چھ مسافروں کی لاشیں ملی ہیں۔ امریکی فوج نے کہا کہ سنیچر سے لاپتہ ہونے والے اس طیارے کا ملبہ افغانستان کے مرکزی صوبے بامیان میں پایا گیا۔ امریکی فوج کا یہ طیارہ فوجیوں کو ساز و سامان پہنچاتا تھا۔ بامیان کے سینیئر پولیس اہلکار غلام محمد نے بتایا کہ جہاز کا ایک انجن اور پہیوں کے حصے بابا پہاڑ کی چوٹیوں پر ملے۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ طیارے کو فائرنگ کا نشانہ بناکر گرایا گیا۔ افغانستان میں اس طرح کے واقعات میں امریکہ کے کئی ہیلی کاپٹر تباہ ہوئے ہیں۔ مارچ دو ہزار دو اور مارچ دو ہزار تین میں ہونے والے اس طرح کے فضائی حادثوں میں امریکہ کے چھ چھ فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ طالبان کی تلاش میں امریکی اتحاد کے تحت افغانستان میں سترہ ہزار فوجی تعینات ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||